: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ:۱۰؍مئی (اعتمادنیوز)ناندیڑ ضلع کے دو مختلف مقامات پر چھت پر سے
گرنے سے ایک کمسن لڑکا اور ایک لڑکی کی موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق
مدکھیڑ کے شیواجی نگر کا رہنے والا انیکیت گلانڈے (۶سال ) یہ لڑکا اپنے چھت
پر گیا ہواتھا ۔ صبح کے وقت اُسے بجلی کا شاک لگا ۔ جس سے وہ چھت پر سے
نیچے گرپڑا ۔ اس کے سرپر گہری چوٹیں آئی تھیں ۔ اُسے مدکھیڑ کے سرکاری
دواخانہ میں لے جا یا گیا مگر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا ۔ مدکھیڑ پولس
اسٹیشن میں
حادثاتی موت کا کیس درج کیا گیا ہے ۔ اُسی طرح ناندیڑ شہر کے
بھوئی گلی علاقہ میں روپالی ڈوبک واڑ (۱۴سال ) ساکن تہرا نگر ناندیڑ یہ
گزشتہ شام مناٹھ کر کے مکان کی چھت پر کھیل رہی تھی اچانک وہ چھت پر سے
نیچے گرپڑا او راس کے سر پر گہری چوٹیں لگی ۔علاج کی غرض سے اُسے ناندیڑ کے
سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا مگر دوران علاج اس کی موت ہوگئی ۔ اس
کے والد شیواجی ڈبک واڑ کی اطلاع پر وزیر آباد پولس اسٹیشن میں حادثاتی
موت کا کیس رجسٹر کیا گیا ہے ۔